برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے کی اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات

بدھ 6 جون 2018 22:12

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران غزہ میں فلسطینی مظاہرین کی ہلاکتوں پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ٹیریزا مے نے کہا کہ غزہ میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 مارچ کو غزہ پٹی میں شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 100 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :