سلامتی کونسل کا لیبیا میں رواں سال دسمبر میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کی حمایت کا اعلان

بدھ 6 جون 2018 22:12

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں رواں سال دسمبر میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یہ انتخابات بدامنی کے شکار لیبیا کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 29 مئی کو فرانس میں ہونے والے ایک اجلاس میں لیبیا میں انتخابات کے حوالے سے اتفاق کیا گیا تھا۔ پیرس کانفرنس میں لیبیا کے تمام سیاسی دھڑوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ لیبیا سن 2011ء میں معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے افراتفری کا شکار ہے۔