پی ایس پی کے مرکزی دفتر پر عام انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، پی ایس پی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کا سلسلہ جاری

بدھ 6 جون 2018 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پی ایس پی کے مرکزی دفتر پر عام انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے پی ایس پی کی جانب سے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین پی ایس پی اشفاق منگی نے PS 93,ممبر نیشنل کؤنسل آصف میمن نے PS 102, 105،پاک سرزمین پارٹی کے ممبر کراچی ڈویژن انجینئر رانا وقاص طالب نے آج PS-118،ممبر نیشنل کؤنسل ایڈوکیٹ صوفیہ سعید نے NA 244 اور PS 103،ممبر نیشنل کؤنسل سید قمر اختر نقوی نے PS 106،کراچی ڈیویژن کے نائب صدر رانا طارق نے این اے 239 اور پی ایس 93,،علما کمیٹی پی ایس پی کے انجینیئر نبیل ناصر نے PS 126،پی ایس پی رہنما فاروق مشتاق نے پی ایس 65،پی ایس پی رہنما احمد رشید نے حیدرآباد کے حلقے این اے 227۔

(جاری ہے)

?ممبر نیشنل کؤنسل نواب راشد علی خان نے حیدرآباد کے حلقے این اے 226 اور پی ایس 65،پی ایس پی رہنما سابق تعلیمی بورڈ حیدرآباد و میرپور خاص چیئرمین پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ پی ایس 64-65 سے کاغذات نامزادگی جمع کرادیئے جںکہ پی ایس پی کی نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق نے خواتین کے لیے مخصوص نشست قومی اور صوبائی اسمبلی اور پی ایس 93 اور کراچی ڈویژن وومین ونگ کی سیکریٹری جنرل سیدہ زبیدہ نے خواتین کے لیے مخصوص نشست کیلئے پی ایس 122 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادی گئی ہے۔