نون لیگ حکومت نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ نواز شریف اور ان کی حکومت نے ملک و قوم کے ساتھ جرائم کئے ہیں، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

یہ ملک ہے اتفاق فائونڈری نہیں، میاں صاحب آپ نے جو کیا اس کا حساب دینا ہوگا۔ قوم کو بتائیں کی بجلی اور پانی کہاں گئے

بدھ 6 جون 2018 22:15

نون لیگ حکومت نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ نواز شریف اور ان کی ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پاکستان پیپلز پار ٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے ملک میں پانی اور بجلی کے بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ حکومت نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ نواز شریف اور ان کی حکومت نے ملک و قوم کے ساتھ جرائم کئے ہیں۔ سرکلر ڈیٹ دوگنا ہو چکا، بجلی نام کو نہیں، پانی کا بحران شدید ہو گیا۔

حکومت کے آخری دن جاتے جاتے کہتے ہیں اب جو ہوگا اس کے ذمہ دار ہم نہیں۔ یہ ملک ہے اتفاق فائونڈری نہیں، میاں صاحب آپ نے جو کیا اس کا حساب دینا ہوگا۔ قوم کو بتائیں کی بجلی اور پانی کہاں گئے، آپ نے ملک کے ساتھ یہ حشر کیوں کیا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمن واپڈا کا ٹیلی میٹر سسٹم کے ٹوٹنے کے متعلق انکشاف تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

پانی کا حساب رکھنے والا نظام کو توڑ دینے بتا رہا ہے کہ پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔

ہم پہلے سے کہتے آئے ہیں کہ نواز شریف وفاق کی نہیں مخصوص سوچ اور مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔ ٹیلی میٹری سسٹم کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے حقائق بھی قوم کیسامنے رکھے جائیں، سرکلر ڈیٹ کا بتایا جائے کیوں بڑھا۔ نواز شریف نے آتے ہی سرکیولر ڈیٹ کے نام پر پانچ سو ارب من پسند لوگوں میں بانٹے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بتائیں کہ کیا سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی ذمہ دار بھی کیا نگران حکومت ہے۔بجلی ہو کہ پانی نون لیگ حکومت جو کچھ چھوڑ گئی اس سے وفاق کمزور ہو گیا ہے۔ اپنے ہر دور کی طرح اس دور میں بھی نواز شریف وفاق اور صوبوں میں بے اعتمادی بڑھا کر گئے ہیں۔