کالا باغ ڈیم کا نام تبدیل کرکے مکہ مدینہ بھی رکھ دیا جائے تو پھر بھی قبول نہ ہوگا، علامہ راشد محمود سومرو

ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔ تین صوبے عوام دشمن منصوبہ کو رد کر چکے ہیں۔ کالا باغ ڈیم ہمارے لاشوں پر ہی بن سکتا ہے

بدھ 6 جون 2018 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا نام تبدیل کرکے مکہ مدینہ بھی رکھ دیا جائے تو پھر بھی قبول نہ ہوگا۔ ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔ تین صوبے عوام دشمن منصوبہ کو رد کر چکے ہیں۔ کالا باغ ڈیم ہمارے لاشوں پر ہی بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کسی صورت قبول نہیں کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ، بلوچستان، اور کے پی کے اسمبلیاں رد کر چکی ہیں۔ قانون و آئین کے مطابق عدلیہ کالا باغ ڈیم بنانے کے متعلق فیصلہ نہیں دے سکتی۔ مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ جے یو آئی کسی صورت کالا باغ ڈیم کو بنانے نہیں دیگی۔

(جاری ہے)

سندھ میں پانی کی قلت کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زمین بنجر بن گئی ہیں۔ فصل تباہ ہو چکی ہیں۔ انسان اور جانور پیاسے مر رہے ہیں۔ علما نے متفقہ طور پر کالاباڈ ڈیم کے خلاف فتوی دیا ہے ۔سندھو دریا کا پانی کوٹری بیراج بئراج تک نہیں پہنچ رہا ۔سمندر 26 لاکھ ایکڑ زمین زیر آب کرچکا ہے ۔کالا باغ ڈیم ہماری لاشوں پر بن سکتا ہے۔ سندھ سمیت ملک بھر سخت احتجاج کیا جائے گا ۔

شہید خالد محمود سومرو نے کالا باغ ڈیم کے خلاف جدوجہد کی۔ فتوی جاری کرایا تھا جبکہ اس کے ساتھ کالا باغ ڈیم کے خلاف احتجاجی مارچ دھرنے دیئے گئے تھے جو تاریخ کا حصہ ہے، اور تاریخی الفاظ دہرائے تھے۔ اگر کالا باغ ڈیم کا نام تبدیل کرکے مکہ یا مدینہ رکھ دیا جائے پھر بھی ہمیں قبول نہ ہوگا۔ کالا باغ ڈیم ہمارے لاشوں پر ہی بن سکتا ہے۔