Live Updates

معاشرے میں ناانصافی اور ظلم و ذیادتی کی وجہ قرآن سے دوری ہے ، اسماء سفیر

ہماری ذمہ داری ہے کہ الیکشن میں انتہائی ذمہ داری سے ووٹ دیں ، تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب

بدھ 6 جون 2018 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت رمضان المبارک میں پورے شہر میں سینکڑوں مقامات پر دورہ قرآن کے پروگرامات منعقد کئے گئے ،جہاں منتخب سورتوں اور مکمل قرآن پاک کی تفسیر اور تفہیم کی گئی ،پروگرامات میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ضلع غربی اورنگی 15نمبر میں مسجد اسلامیہ میں دعا کا بڑا پروگرام منعقد کیا گیا ۔

علاوہ ازیں قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس 2مسجد فاروق اعظم میں تکمیل قرآن کے موقع پر ناظمہ کراچی اسماء سفیر نے کہا کہ قرآن نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی فلاح اور کامرانی کا پیغام دیتا ہے ، معاشرے میں ناانصافی ،ظلم و ذیادتی کی وجہ اللہ کے کلام سے دوری اور زمین پر اللہ کے نظام سے روگردانی ہے۔

(جاری ہے)

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ آنے والے الیکشن میں انتہائی ذمہ داری سے ووٹ کا استعمال کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران عوام کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ۔ عوام بنیادی ضرورتوں کے لیے پریشان ہیں اور اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے ۔ اسماء سفیر نے دورہ قرآن میں شرکت کرنے اور سخت گرمی میں مشقت اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ قرآن کے سائے میں زندگی گذارنا اور اہل محلہ کو مقصد زندگی سے روشنا س کرانا زندگی کا حاصل ہے ۔ دریں اثناء ناظمات اضلاع کی رپوڑٹنگ نشست بھی ادارہ نور حق میں منعقد کی گئی جس میں الیکشن 2018کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن فنڈ جمع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات