جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ کا پشین کا دورہ

ذمہ داران سے مشاورت، الیکشن کے امیدواران کا اعلان کر دیاگیا

بدھ 6 جون 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے صوبائی ٹیم وضلع پشین کے امیر ضلع وذمہ داران سے مشاورت سے ضلع پشین کے قومی حلقے کے لیے جماعت اسلامی کے حاجی عبدالشکور شاکر،کاریزات پشین ون کے صوبائی حلقے کیلئے حکیم جمالدین ،پشین ٹوکے صوبائی حلقے کیلئے مولانا عین الدین متبادل عبدالرافع ترین اور پشین تھری صوبائی حلقے کیلئے سید انوارالحق ایڈوکیٹ کو نامزد کر دیا ہے مشاورت وصوبائی ٹیم کی ہدایت پران امیدواران نے کاغذات وصول کرکے جمع بھی کردیے ۔

(جاری ہے)

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جماعت اسلامی پشین کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن میں بھر پور حصہ لیگی کسی بھی پارٹی کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ اپنے شرائط پر کریں گے انہوں نے امیدواران وذمہ داران اور ارکان کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں نہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غربت بے روزگاری اور پریشانی کی بنیادی وجہ کرپشن اور نااہل حکمران ونااہل منتخب نمائندے ہیں جماعت اسلامی قوم کے مسائل کو حل اور دیانت دارعوامی خدمات سے سرشار قیادت کی وجہ سے کامیاب حکومت کرنے کی اہلیت رکھتی ہے بدقسمتی سے عوام ووٹ دیتے ووٹ دیتے وقت احتیاط نہیں کرتے جس کی وجہ سے پھر سالوں پریشانی ومشکل میں گزارتے ہیں جماعت اسلامی ایم ایم اے کے اتحادکے پلیٹ فارم سے بلوچستان میں دینی قوتوں کی حکومت بنائیگی بلوچستان کے عوام اسلام وعلمائیکرام سے محبت کرنے والے ہیں انشاء اللہ اس محبت کاثبوت ووٹ کی صورت میں دیں گے جماعت اسلامی کرپشن سے پاک منظم دینی سیاسی تحریک ہیں جس پر کسی خاندان کا قبضہ نہیں بلکہ اسلامی طریقے سے قیادت تبدیل ہوتی اور شوریٰ کا منظم نظام ہے قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں انشاء اللہ مسائل حل ہوں گے ۔