ضلعی انتظامیہ کی کار روائی ،تجاوزات اور گرانفروشی پر30سے زائد افراد گرفتار

بدھ 6 جون 2018 22:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پشاورضلعی انتظامیہ نے سرکلر روڈ اور چارسدہ روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کر نے اور گرانفروشی پربیشتر افراد کو گرفتار کر لیا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی نے چارسدہ روڈ پر مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔

کارروائی کے دوران دکانوں سے باہر سامان رکھنے اور گرانفروشی پر 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے سرکلر روڈ پر یکہ توت، آسیہ گیٹ اور سرکی کے علاقے میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔کاروائی کے دوران دکانوں سے باہر سامان رکھنے اور گرانفروشی پر 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید اللہ جان نے جمیل چوک رنگ روڈ اور پھندو چوک میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی ۔ کاروائی کے دوران گرانفروشی پر 9افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار افراد میں قصاب، پھل و سبزی فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں ۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :