ڈی آئی جی بنوں دارعلی خٹک نے ضلع میںنیاتعمیرہونیوالے ڈومیل پولیس سٹیشن کا افتتاح کردیا

بدھ 6 جون 2018 22:23

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) ڈی آئی جی بنوں دارعلی خٹک نے ضلع میں نئے تعمیر ہونیوالے ڈومیل پولیس سٹیشن کا افتتاح کردیا ، افتتاحی تقریب میں ضلعی پولیس سربراہ صادق بلوچ سمیت پی ایل سیز ممبران ، تحصیل ڈومیل کے منتحب بلدیاتی نمائندے، علاقہ مشران اورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی بنوں نے ماڈل پولیس سٹیشن کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

اور پولیس سٹیشن کے تعمیراتی کام اور اِس میں موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔صوبہ بھرکی طرح ڈومیل پولیس سٹیشن میں جدیددورکے تقاضوں کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور آئندہ بھی پولیس جوانوں کوسہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کانصب العین ہے۔ تمام پولیس آفسران اور اہلکاران کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ عوام کی حفاظت اور جائزقانونی امداد اُن کا حق ہے اور عوام کا یہ حق ہرحال میں بنوں پولیس نے اداکرنا ہے علاقہ مشران ، PLCsممبران اور دیگرشرکاء نے ڈ ی آئی جی بنوں کا شکریہ اداکیااور پولیس کے ساتھ ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی