تحریک انصاف شمالی وزیرستان کا ملک اورنگزیب خان کو حلقہ این اے 48کاٹکٹ دینے کے فیصلے کا خیرمقدم

بدھ جون 22:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان نے ملک اورنگزیب خان کو حلقہ این اے 48کاٹکٹ دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی قائدین کی جانب سے ان پرجس اعتمادکااظہارکیاگیاہے پر پورااتریں گے ۔

(جاری ہے)

پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف شمالی وزیرستان کے رہنمائوں،انصاف یوتھ ونگ،آئی ایس ایف کے عہدیداروںانجینئرعبدالقیوم خان دائوڑ،پیرعقل شاہ،،ملک ریاض خان ،ملک نورخان وزیراوردیگرنے کہاکہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوردیگر مرکزی قائدین کی جانب سے نوجوا ن اورعوام دوست ،خدمت حلق کے جذبے سے سرشارملک اورنگزیب خان کوشمالی وزیرستان حلقہ این ای48کیلئے ٹکٹ دینے کے اقدام کاخیرمقدم کرتے ہیں ۔

پریس کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کااظہاربھی کیاکہ وہ ملک اورنگزیب خان کومالی جانی سپورٹ کرینگے اورعمران خان کی قیادت میں ایک نیاپاکستان اورپرامن وزیرستان کی بنیادرکھیں گے ۔