غذر روڈ کی خستہ حالی کیوجہ سے اس اہم شاہراہ پرسفر کرنا عوام کے عذاب بن گیا ہے ،بختاورشاہ

بدھ 6 جون 2018 22:23

ْغذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان بختاورشاہ نے کہا ہے غذر روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے اس اہم شاہراہ پرسفر کرنا عوام کے عذاب بن گیا ہے جبکہ گرمیوں کے موسم ہزاروں سیاح اس خوبصورت علاقے کی طرف آتے ہیں مگر روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں آنیوالے سیاح بھی پریشان ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے جھوٹے اعلانات بنا کر عوام کو بیوقوف بنایا کبھی غذرروڈ کو سی پیک میں شامل کرنے کی بات کی گئی تو کبھی گلگت سے گاہکوچ تک ایکسپریس وے بنانے کے بلند بانگ دعوے کئے گئے نہ تو سی پیک کے تحت روڈ بنا نہ ہی اس کو ایکسپریس وے بنایا جارہا ہے صرف عوام کے ساتھ فراڈ کیا جارہا ہے اب تو گلگت سے غذر کی حدود تک روڈ کی مرمت کا باقاعدہ ٹینڈر بھی ہوگیا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار اس روڈ پر جہاں تارکول ٹوٹ گیا ہے وہاں پر ٹاکی لگا دی جائیگی اور غذر کی حدود سے گاہکوچ تک بھی روڈمرمت کاکام عنقریب شروع ہونے والا ہے جس پر سوائے مرمت ہی ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :