قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے لیکچرار شاہ زمان نے ترکی میں منعقدہ ورکشاپ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی

بدھ جون 22:26

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ بیہوریل سائنسز کے لیکچرار شاہ زمان نے ترکی میں منعقدہ ورکشاپ بعنوان "بہترین حکمرانی کی حکمت عملی برائے آرگنائزیشنل ایکسلنس"میں کے آئی یو اور گلگت بلتستان کی نمائندگی کی۔یہ ورکشاپ ہائیر ایجوکیشن آف پاکستان اور ترکش ہائر ایجوکیشن کونسل کے تعاون سے منعقد کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں پورے پاکستان بھر سے کے آئی یو سمیت 25یونیورسٹیوںکی نمائندگی تھی ،ورکشاپ کا انعقادترکی کے سب سے بہترین مینجمنٹ سائنس کا ادارہ ٹیوسائیڈ میں رکھا گیا تھا۔ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے ہائیرایجوکیشن کے اداروں کے مابین باہمی تعلقات کو مظبوط کرنے سمیت بہترین حکمرانی کی حکمت عملی برائے آرگنائزیشنل ایکسلنس کے خیالات کا تبادلہ کرناتھا۔واضح رہے کہ شاہ زمان نے اس سے قبل بھی ملکی و بین الاقوامی سطح پر منعقدہ ورکشاپ ،سیمینار میں کے آئی یو اور گلگت بلتستان کی بہترین انداز میں نمائندگی کی اور کے آئی یو اور خطے کا نام ملکی و بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :