ْالیکشن 2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست کل جاری کی جائے گی، الیکشن کمشنر

بدھ جون 22:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباداعجاز انور چوہان کے اعلامیہ کے مطابق الیکشن 2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست کل جمعہ 8جون کو ہی جاری کردی جائے گی ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8جون ہے اس کے بعد14جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی 19جون تک کاکاغذات مسترد ہو نے کے خلاف اور کسی امیدوار پر اعتراضات جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ26جون تک ٹریبونل ان درخواستوں پر فیصلہ کرے گا27جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہو گی 28جون تک امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں اور29جون کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے ساتھ ہی امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی جائے گی واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات25جولائی کو ہو نگے -

متعلقہ عنوان :