اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں 21 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

بدھ 6 جون 2018 22:26

یروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں مظاہرے کے دوران ایک 21 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نوجوان کی جانب سے پھینکے گئے پتھر سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا تھا جس پر اسرائیلی فوجیوں نے اس نوجوان پر گولیاں برسا دیں اور وہ جاں بحق ہو گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یہ واقعہ راملہ کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :