گوجرخان میں آندھی اور طوفان سے کئی سائن بورڈ اور درخت گر گئے

بدھ 6 جون 2018 22:28

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) گزشتہ شام شدید آندھی اور طوفان سے کئی سائن بورڈ اوردرخت گر گئے۔

(جاری ہے)

سروس روڈ کے ساتھ لگے بڑے بڑے ایڈورٹائزنگ بورڈ زمین بوس ہو گئے، شدید آندھی اور طوفان سے بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی گھنٹوں بند رہی جبکہ بارش کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، سروس روڈ ہسپتال کے سامنے حیات سر روڈ بڑکی اور شاپنگ سنٹر کے ایریا میں پانی جمع ہوگیا جبکہ آندھی کے باعث لوہے کے چھپر وغیرہ ہوا میں اڑ گئے، سروڈ روڈ پر لگایا گیا سستا رمضان بازار کی ٹینٹ قناطیں بھی اکھڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :