Live Updates

گوجر خان رمضان المبارک کے آخری عشرہ کیلئے ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے گا ،سی ٹی او بلال افتخار

بدھ 6 جون 2018 22:28

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سی ٹی او راولپنڈی بلال افتخار نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں گوجرخان میں بھی ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے گا ،تحصیل روڈ ،ریلوے روڈ پر شام سات سے قبل کسی بھی ہیوی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا ،سروس روڈ کو بھی تاجروں کی مشاورت سے ون وے کردیا جائے گا جس کا مقصد عید الفطر کی آمد پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ہے ،ریڈیو ٹرانسمیشن کا آغاز کرنے جارہے ہیں جوکہ اپنی نوعیت کا جدید نظام ہوگا جس کے زریعے لوگوں کو سفری سہولیات میسر آسکیں گی ،والدین بچوں کو ون ویلنگ سے باز رکھیں یہ جان لیوا کھیل ہے جس پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس ضمن میں کسی اثر ورسوخ یا سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے گا۔

وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے مہینہ کے آخری عشرہ میں بازار میں رش بڑھ جانے سے ٹریفک جام رہتا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے ڈی ایس پی رانا شاہد اور انچارج گوجرخان ملک غفار کو ہدایت کی کہ وہ گوجرخان شہر کا وزٹ کریں اور تاجروںکی مشاورت کے بعد جامع پلان ترتیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں تحصیل روڈ ،ریلوے روڈ پر دن میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع کردیا جائے جبکہ اہلکار فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیتے ہوئے گڈگورنس کی مثال قائم کریں انہوں نے کہا کہ سروس روڈ پر بھی ون وے کی تجویز زیر غور ہے اور مشاورت کے بعد اس ضمن میں بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریڈیو ٹرانسمیشن کا آغاز کیا جارہا ہے جس پر اکثریت پروگرام ٹریفک کے حوالہ سے منعقد کئے جائیں گے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات