بھمبر ویلفیئر سوسائٹی کا قیام ایک احسن اقدام ہے ، راجہ حسنات احمد خان

بدھ 6 جون 2018 22:28

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بھمبر ویلفیئر سوسائٹی کا قیام ایک احسن اقدام ہے اس ویلفیئر سوسائٹی کے قیام سے غریبوں مسکینوںا ور بے سہارا لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سمندر پار پاکستانی راہنماء راجہ حسنات احمد خان نے بھمبر پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران اور عہدے داران اچھی شہرت کے حامل ہیں نیک کام اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور اسی جذبے کے تحت انہوں نے بھمبر ویلفیئر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا ہے اور اس ویلفیئر سوسائٹی کے قیام سے عید کے مقدس موقع پر غریب لوگوں کو ریلیف ملے گا اورغریبوں کے چولہے بھی جل سکیں گے۔

انہوں نے صاحب استطاعت لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھمبر ویلفیئر سوسائٹی کو دل کھول کر عطیات دیں تا کہ غریب بے سہارا لوگوں کو ریلیف مل سکے انہوں نے بھمبر ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران اور عہدے داران کو بھمبر ویلفیئر سوسائٹی کے قیام پر مبارکباد بھی دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سوسائٹی کے قیام سے جہاں غریبوں کو ریلیف ملے گا وہاں سوسائٹی کے عہدے داران اور ممبران اللہ کے سامنے سر خرو ہوں گے