شنگھائی تعاون تنظیم کا دوروزہ سربراہ اجلاس 9جون کو منعقد ہوگا ، پاکستان پہلی مرتبہ بطور مستقل رکن شرکت کریگا

پاکستان اور بھارت کی مستقل رکنیت تسلیم کئے جانے کے بعد ایس سی او کا یہ پہلا اجلاس ہوگا ، سربراہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع

بدھ 6 جون 2018 22:28

شنگھائی تعاون تنظیم کا دوروزہ سربراہ اجلاس 9جون کو منعقد ہوگا ، پاکستان ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او ) سربراہ کانفرنس 9اور10جون کو منعقد ہورہی ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی بطور مکمل رکن شرکت اہمیت کی حامل ہے ، دونوں ممالک کی مستقل رکنیت تسلیم کئے جانے کے بعد ایس سی او کا یہ پہلا اجلاس ہوگا، اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے جائینگے جن میں طویل المدت اچھے پڑوسی اور تعاون کے معاہدے پر عملد رآمد کیلئے پانچ سالہ پلان، ایس سی او فریم ورک کے تحت تجارت اور معیشت کے مزید فروغ کی دستاویزات کی توثیق بھی شامل ہے ۔

جمعرات کو چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ستمبر2014میں صدر شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ ایس سی او میں نئے ممبران کو شامل کئے جانے کی ضرورت ہے اور بیرونی تبادلوںکو وسعت دی جانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ایس سی او کو عالمی سطح پر انتہائی اعلیٰ اہمیت حاصل ہے اور پاکستان اور بھارت کے رکن بننے کے بعد سے زیادہ آباد کے ساتھ خطے کی تیسری تنظیم بن گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک ایس سی او میں نئے مسائل لاتے ہیں تاہم مسائل کے حل کیلئے رکن ملکوں شنگھائی تعاون تنظیم کے باہمی اعتماد ،باہمی مفادات ، مساوات ،مشاورت ،ثقافتی تنوع کیلئے احترام اور مشترکہ ترقی کے جذبے کے ساتھ لگ کر رہنا ہوگا۔رپورٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا کہ ایس سی او سربراہ اجلاس 2018طویل المدت اچھے پڑوسی اور تعاون کے معاہدے پر عملد رآمدا کیلئے پانچ سالہ پلان کی بھی توثیق کرے گی ۔

اجلاس میں رکن ممالک کی جانب سے تعاون کو مزید گہرا کرنے اور بین الاقوامی درآمدات اور خطے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے تا کہ ایس سی او علاقائی سلامتی کے تحفظ ، مشترکہ ترقی وخوشحالی کے فروغ اور بین الاقوامی آرڈر کو شفاف اور معقول بنانے کے سلسلے میں اہم کردارادا کر سکے ۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایس سی او نے علاقائی تعاون اور ایک مشترکہ مستقبل کی برادری کی ایک نئی قسم متعارف کرائی ہے ۔

تنظیم علاقائی استحکام کے فروغ اور ترقی اور اسے بین الاقوامی تعلقات کو استعمال کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے جو کامیاب تعاون کو فروغ دے سکیں ۔ چینی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایس سی او فریم ورک کے تحت تجارت اور معیشت کے مزید فروغ کی دستاویزات کے ایک سلسلے کی بھی توثیق کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :