پاکستان اور بھارت کے رکن بننے کے بعد ایس سی او توجہ کا مرکز بنا ،چین

ایران کے لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بطور مبصر شرکت کریں گے ، جوہری معاہدے پر چین کی پوزیشن واضح ہے ،فریقین معاہدے کی شرائط پر عملد درآمد یقینی بنائیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بدھ 6 جون 2018 22:34

پاکستان اور بھارت کے رکن بننے کے بعد ایس سی او توجہ کا مرکز بنا ،چین
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے رکن بننے کے بعد ایس سی او توجہ کا مرکز بنا ہے ، ایران کے لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اجلاس میں بطور مبصر شرکت کریں گے ، ایران جوہری معاہدے پر چین اپنی پوزیشن واضح کر چکا ہے ، تمام فریقین کو چاہیے معاہدوں کی شرائط پر عملد درآمد یقینی بنائیں ، یہ ایٹمی عدم پھیلائو کی عالمی کوششوں کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے رکن بننے کے بعد( ایس سی او) توجہ کا مرکز بنا ہے ، زیادہ سے زیادہ ممالک ایس سی او سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ، شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس9اور10جون کو چین کے شہری چینگ ڈو میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

ا یران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اجلاس میں بطور مبصر شرکت کریں گے جبکہ افغانستان اور منگولیا کے سربراہان بھی بطور مبصر شکرت کریں گے ۔

ترجمان نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر چین اپنی پوزیشن واضح کر چکا ہے ، تمام فریقین کو جامع معاہدوں پر عمل درآمد جاری رکھنا چاہیے ، تمام فریقین کو چاہیے معاہدوں کی شرائط پر عل درآمد یقینی بنائیں ۔ یہ ایٹمی پھیلائو کی عالمی کوششوں کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔ مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام اور عالمی مفادات کے لئے یہ ضروری ہے ۔