نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے نیشنل انڈسٹریل پارکس کے سی ای او مدثر اقبال کو ملازمت سے فارغ کردیا

بیک وقت دو اداورں سے تنخواہ لینے ، پلاٹس غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے، نیب انکوائریاں بھی زیر سماعت ہیں

بدھ 6 جون 2018 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) نگران وزیر خزانہ اور صنعت وپیداوار ڈاکٹر شمشاد اختر نے نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر اقبال کو نوکری سے نکال دیا ، مدثر اقبال جی ایم (ای ڈی بی) بھی تعینات رہے وہ بیک وقت دو اداورں سے تنخواہ لیتے رہے ، مدثر اقبال پر پلاٹس غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا بھی الزام ہے ان پر نیب میں انکوائریاں بھی زیر سماعت ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیر خزانہ اور صنعت وپیداوار ڈاکٹر شمشاد اختر نے نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر اقبال کو نوکری سے نکال دیا ۔چیئرمین نیشنل انڈسٹریل پارک محمد افضل نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ مدثر اقبال پر نیب میں انکوائریاں زیر سماعت ہیں ، مدثر اقبال پر پلاٹس غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا بھی الزام ہے ۔ وہ دو اداروں سے بیک وقت تنخواہ لیتے رہے ۔ مدثر اقبال جی ایم ای ڈی بی بھی تعینات رہے۔

متعلقہ عنوان :