پاکستانی قوم کی امید فوج اور عدلیہ سے وابستہ ہے اصغر خان کیس کا فیصلہ ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا

الیکشن میں ن لیگ کی شکست نوشتہ دیوار ہے بدترین لوڈ شیڈنگ نے سابقہ حکومت کے دعووں کا پول کھول دیا ملک میں رول آف دی رولر نہیں رول آف لا چلے گا چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ جون 22:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی امید فوج اور عدلیہ سے وابستہ ہے اصغر خان کیس کا فیصلہ ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا الیکشن میں ن لیگ کی شکست نوشتہ دیوار ہے بدترین لوڈ شیڈنگ نے سابقہ حکومت کے دعووں کا پول کھول دیا کرپشن سے مکمل نجات کے ذریعے ہی ترقی و خوشحالی کا دروازہ کھلے گا اب ملک میں رول آف دی رولر نہیں رول آف لا چلے گا الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کو متاثر کئے بغیر اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی ٹیکس چور،، قرض خور، نادہندہ، بدکردار اور دوہری شہریت کا مالک شخص الیکشن نہ لڑ سکے ن لیگ نے ملک کی اقتصادیات اور اخلاقیات تباہ کر دی ہے انتخابی امیدواروں کو 2013 کے انتخابی فارم میں درج تمام معلومات فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے بڑی جماعتیں منشیات فروشوں، سمگلرز، اور عادی جرائم پیشہ افراد کو ٹکٹ نہ دیں ن لیگی امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑے گا وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہا کہ قوم ٹھگوں، چوروں اور ڈاکوؤں کا پارلیمنٹ میں داخلہ روکنے کے لئے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرے قومی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی سے ملکی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں چیف جسٹس ڈیڑھ سال سے مختلف مافیاز کا جوانمردی سے مقابلہ کر رہے ہیں قوم عدلیہ کے کرپشن مخالف اقدامات پر خوش ہے سارا نظام کرپٹ ہو چکا ہے الیکشن کمیشن امیدواروں کی اہلیت کا فیصلہ 62 63 کی روح کے مطابق کرے۔