رمضان المبارک میں شہریوں کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسانا انتہائی افسوس ناک ہے ، ترجمان عوامی نیشنل پارٹی

بدھ 6 جون 2018 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی ،پیر آباد ،اسلامیہ کالونی ،میاں والی کالونی میں پانی کے مصنوعی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسانا انتہائی افسوس ناک ہے ،حب ڈیم میں پانی کی وافر مقدار میں موجودگی کے باوجود پانی کی قلت کا بہانا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے شدید گرمیوں میں روزہ داران شدید مشکلات کا شکار ہیں مشکلات کے باعث شہریوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ہم واٹر بورڈ اور افسران بالا کو متوجہ کرتے ہیں کہ پانی کے مصنوعی بحران کا نوٹس لیں اور شہریوں کو مذید امتحان میں نا ڈالیں باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں صوبائی ترجمان نے مذید کہا ہے کہ قصبہ کالونی ،پیر آباد ، اسلامیہ کالونی ،فرنٹئیر کالونی اور پٹھان کالونی کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں پانی کا خود ساختہ بحران پیدا کرکے شہریوں کے صبر کا مذید امتحان نا لیا جائے قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں اشتعال پیدا کرنے والے فعل کا نوٹس لیںاور بلدیاتی نمائندوں کو اعتماد میں لیکر پانی کی بندش کو فی الفور خاتمہ کیا جائے۔

#