گورنر سندھ سے مسیحی برادری کی14 رکنی وفدکی ملاقا ت، مسائل سے آگاہ کیا
ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، گورنرسندھ انتخابات میں حصہ لینے والے نمائندوں کو ہار یا جیت سے قطع نظر پاکستان کی سلامتی ، استحکام ، ترقی و خوشحالی اور ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لئے سوچنا ہوگا، ہار جیت کا فیصلہ کھلے دل سے تسلیم کرکے ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کی روایت اپنانا ہوگی،گورنر کی وفد سے گفتگو
بدھ 6 جون 2018 22:41
(جاری ہے)
ملاقات میں ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار ، تعلیم ، صحت اور سماجی شعبہ میں مسیحی برادری کی خدمات ، مسیحی علاقوں میں درپیش مسائل ، عام انتخابات میں مسیحی برادری کی اہمیت اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ جمہویت پسند ممالک کے انتخابات میں نمائندے اپنی ہار کو نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ نئی بننے والی حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کراتے ہیں ہمیں اسی وڑن کے تحت پاکستان میں جمہوری روایات کو پروان چڑھانا ہوگا ، اختلاف برائے اختلا ف کی بجائے اختلاف برائے اصلاح کی پالیسی کو عام کرنا چاہئے تاکہ ملک وقوم کی بہتر خدمت کی جا سکے ،معاشرہ سے عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کے لئے سیاسی و مذہبی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کے رہنمائوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے ، عدم تشدد ، فلاح انسانیت اور قومی خدمت کے جذبہ کو فوقیت دینے سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب ، تجاوزات اور سماجی شعبہ کی ترقی کے ضمن میں عام انتخابات میں منتخب نمائندوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ عوام کے مسائل میں ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد مزید پختہ ہو سکے۔ ملاقات میں ریورنڈ جان قادر نے مسیحی علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب ، تجاوزات اور مسیحی عبادت گاہوں کے تحفظ کے مسائل کے حوالہ سے گورنر سندھ کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل میں مدد کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری جوش و خروش کے ساتھ کام کررہی ہے اپنے وطن کے استحکام اور معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے کے لئے مسیحی برادری بھرپور قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ، عام انتخابات پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی سمت کا تعین کریںگے اس ضمن میں مسیحی برادری بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے تاکہ پاکستان میں جمہوریت مزید مستحکم اور مضبوط ہوسکے۔ #متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.