آئی جی سندھ نے عمدہ کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کیلئے نقد انعام کا اعلان کردیا

بدھ 6 جون 2018 22:41

آئی جی سندھ نے عمدہ کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کیلئے نقد انعام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی عمدہ کارکردگی پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ذیشان صدیقی کیلئے ایک لاکھ روپے ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کیلئے ایک لاکھ روپے ڈی ایس پی شاھد کیلئے پچاس ہزار ڈی ایس پی عبدالغفور لاکھو کیلئے پچاس ہزار ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثنااللہ کیلئے پچیس ہزار ایس ایچ او اورنگی کیلئے پچیس ہزار انسپکٹر جمیل کیلئے پچیس ہزار انسپکٹر محمد یوسف کیلئے پچیس ہزار کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ افسران نے ناردرن بائی پاس سے چھ سالہ بچی رابعہ کی ملنے والی نعش کا معمہ حل کرتے ہوئے رابعہ قتل کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا رابعہ کی نعش منگھوپیر تھانے کی حدود سے ملی تھیں جبکہ رابعہ کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاون میں درج تھا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس اور انویسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ طور پر رابعہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے پولیس نے بچی کیساتھ ذیادتی کرنے والے ملزمان کی شناخت کی ملزمان میں فضل محمد ابڑو مہر علی ابڑو شامل تھے جبکہ رابعہ قتل میں فقیر محمد مگسی بھی ملوث تھا پولیس نے رابعہ قتل کیس تین دن کے اندر حل کرلیا تھا۔#

متعلقہ عنوان :