لاہور ہائی کورٹ،پی پی 9میں کلر سیداں کی یوسی بشندوٹ کی شمولیت کے خلاف چیئر مین یوسی کی درخواست منظور

بدھ جون 22:41

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پی پی 9میں کلر سیداں کی یوسی بشندوٹ کی شمولیت کے خلاف چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی درخواست منظور،،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد طارق عباسی نے حلقہ پی پی 9میں کلر سیداں کی یوسی بشندوٹ کی شمولیت کے خلاف چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی درخواست منظور کر لی ،انہوں نے عبدالرازق ایڈووکیٹ ،محمد یونس بھٹی ایڈووکیٹ اور ملک اصغر کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ کلر سیداں کی ملحقہ یونین کونسلوں کو پی پی 10جبکہ صرف یوسی بشندوٹ کو پی پی 9میں شامل کر کے مقامی لوگوں کے حقوق کو متاثر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہمیں بھی پی پی 10میں شامل کیا جائے عدالت نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کر دیں اور اس بارے میں 110کی ایک درخواست کو بھی خارج کر دیا۔