بوجہ ناگزیر سسٹم اپ گریڈیشن / مینٹیننس آج مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی ، آئیسکو

بدھ 6 جون 2018 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق بوجہ ناگزیر سسٹم اپ گریڈیشن / مینٹیننس مورخہ 07جون 2018 کو آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈڑز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

مورخہ07 جون، صبح 08:00 بجے تادن 10:00 بجے تک جیل پاک، رحمت آباد1-&II، ٹوپی پمپنگ، گلستان کالونی، نیشنل پارک، ایم ایس ایف، مری بیوری، راولپنڈی III-فیڈرز،صبح 06:00 بجے تا 09:00 بجے تک شاہ االلہ دتہ، سنگجانی، پسوال، اے ڈبلیو ٹی 4&2,1، ایم وی ایچ ایس 2,1، ویلی، غوری ہرو فیڈرزاورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :