پنجگور، آگ برساتے سورج ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹ کمی

عوام کو پانی کی بوند بوند کا محتاج کردیا ، لوگ گھروں میں محصور ہو کے رہ گئے

بدھ 6 جون 2018 22:44

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پنجگور میں سورج آگ برسانے لگاگرمی کی شدت سحری تک برقرار ہے۔رہی کسر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے پورا کردی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹ کی کمی بیشی نے عوام کو پانی کی بوند بوند کا محتاج کردیا ۔عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ پنجگور میں گزشتہ پانچ دن سے شدید گرمی ہے گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کے رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے سست کبھی تیز کرنٹ ہونے کی وجہ سے صارفین کے برقی آلات جل رہیہیں بجلی کے وولٹیج کی کمی کیوجہ سے برقی آلات پنکھے۔فریج۔پانی کیموٹر ڈیفریز ودیگر آلات نے چلنے سے انکار کر دیا ہے ایک طرف بجلی چل رہی ہے لیکن لوگ اپنی ضرورت پوراکرنے کے لیے جرنیٹر استعمال کرنے پر مجبور ہیں صارفین نے چیف کیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :