آئندہ حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہو گی، محمد منشاء اللہ

بدھ جون 22:46

سیالکوٹ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر بلدیات وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ۔ عوام کو تیزی کے ساتھ خوشحال کیا اور بنیادی سہولیات کی آسانی طریقہ سے فراہمی کے لئے بلدیاتی انتخابات کروائے تا کہ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت جب بھی آئی پاکستان کے عوام خوشحال ہوئے اور ترقی یافتہ ممالک جیسی سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین مسلم لیگ(ن) اور عوام دونوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ(ن) اور عوام مل کر تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے اور آئندہ حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہو گی اور عوام خوشحال ہوں گے ۔۔پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہے اور پاکستان کو بچانا ہے ۔ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ۔ہمیں ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے میاں برادران کے ہاتھ مظبوط کرنا ہوں گے ۔