ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے حکومت اور عوام کو مل کر سنجیدہ اقدامات کرنا ہو ں گے، تو حید اختر

بدھ 6 جون 2018 22:46

سیالکوٹ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے حکومت اور عوام کو مل کر سنجیدہ اقدامات کرنا ہو گاپانی کا ضرورت کے مطابق مناسب استعما ل اور زیا دہ سے زیادہ درخت لگا نے ہو نگے ۔ان خیالات کا اظہار مئیر تو حید اختر نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور آئی ایل ای سی پراجیکٹ کے زیر اہتما م میونسپل کارپوریشن او ر محکمہ تحفظ ماحولیات کے منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے ان مسائل اور مشکلات کا جائزہ لینا ہے، جس کی وجہ سے عالمی حدت میں روز بروز خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے مہلک وبائی امراض سامنے آرہے ہیں، ماحولیات ماحولیاتی کیلئے حکومت اور عوام کو ملکر سنجیدہ اقداما ت کرنا ہونگے ،سینئر آفیسر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان عدیل یونس نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی آلودگی کے باعث قطب شمالی و جنوبی میں موجود متعدد گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے سمندری طوفان کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ جبکہ گرین ہائوس گیسز سے ماحول کو مسلسل پہنچنے والے نقصانات کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زلزلے، طوفان اور دیگر قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے موجودہ دنیا اور آنے والی نسلوں کو بھی خطرہ ہے، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے سب کو ملکر کام کر نا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :