عادل چٹھہ کا پی پی 53اور پی پی 56 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

بدھ 6 جون 2018 22:46

گوجرانوالہ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) رہنما مسلم لیگ ن عادل چٹھہ نے پی پی 53اور پی پی 56 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ان کے اس فیصلے کو مقامی لوگوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔عادل چٹھہ نے کہا ہے کہ میری فیملی کاسیاسی کیریئر اور عوامی خدمت کا جذبہ کسی سے ڈکھا چھپا نہیں ۔اسی خدمت کے جزبے کو لے کرالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیاست میں عوامی خدمت کا جذبہ بے حدضروری ہے۔

(جاری ہے)

سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کر میدان میں اترا ہوںاور اپنے حلقہ کی عوام کی امیدوںپرپورا اتروں گا ۔ا نہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم لیگ ن کو کمزور اور تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے مگر اس کے باوجود 25جولائی کے انتخابات میں نواز شریف کی بیانہ کی عوامی پذیرائی سے نواز لیگ تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔نواز لیگ پاکستان کا لازم ملزوم ہیں مسلم لیگ ن پاکستان کی تعمیر وترقی خوشحالی کی ضامن جماعت ہے۔