سستے بازارکے قیام سے ہر طبقہ کے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے، اشفاق خان

بدھ 6 جون 2018 22:46

گوجرانوالہ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے سستا رمضان بازار فتو منڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستے بازارکے قیام سے ہر طبقہ کے لوگوں کو مناسب ریلیف مل رہا ہے جہاںہر قسم کی اشیائے صرف بازا ر سے رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں ۔اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے سستے رمضان بازار کے حوالے سے انتظامی امور کی تعریف کی اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو مزید ہدایت کی کہ صفائی کے حوالے سے مزید نکھار پیدا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان سیکیورٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملے اور انہیں حفاظتی امور بارے بریف کیا ۔سی پی او نے آٹا، گھی، چینی ، دالیں اور فروٹ کے ریٹ اور معیار چیک کئے ۔ سی پی او نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ رمضان بازار میں معیاری اشیائے صرف کی فراہمی اور ان کی قیمتوں کے حوالے سے عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے ۔ انہوں نے دوکانداروں کو اس امر کا پابند کیا کہ مقررہ قیمتوں سے زیادہ دام ہرگز وصول نہ کئے جائیں ۔ خلاف ورز ی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :