کبوتر بازی پر جوا کھیلتے ہوئے 11 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 6 جون 2018 22:46

کبوتر بازی پر جوا کھیلتے ہوئے 11 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار
چیچہ وطنی۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) کبوتر بازی پر جوا کھیلتے ہوئے 11 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،پولیس کے مطابق گائوں 42/12-L میں قمار باز کبوتر اڑانے کی شرطیں لگا کر جوا کھیل رہے تھے ، پولیس نے اطلاع ملنے پر اچانک چھاپہ مار کر 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، دائو پر لگی ہوئی 80 ہزار روپے کی نقدی اور 11 موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :