رحیم یارخان،جھونپڑی میں آگ سے بھائی جھلس کر جاںبحق بہن زخمی

بدھ 6 جون 2018 22:47

رحیم یارخان۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ماچس کی تیلیاں جلا کر کھیلنے والے کمسن بہن بھائی سے جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی 5سالہ بھائی جھلس کر جاںبحق 6سالہ بہن شدید زخمی جھونپڑی میں موجو دہزاروںر وپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکسترہوگیا ،زرائع کے مطابق چک138پی ٹبہ بلوچاں کے رہائشی گل محمد جس نے جھونپڑی نما گھر بنارکھا ہے اپنی بیوی کے ہمراہ محنت مزدوری کیلئے گیا ہوا تھا کہ اسی دوران گھر میں موجو د اس کا5سالہ بیٹا اللہ جیوایا اور 6سالہ بیٹی فرزانہ ماچس کی تیلیاں جلا کر کھیل رہے تھے کہ اسی دوران آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں بہن بھائیوں سمیت جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں 5سالہ اللہ جیوایا زندہ جل گیا جبکہ فرزانہ جھلس کر زخمی ہوگئی بعد ازاں اہل علاقہ نے جھلس کر زخمی ہوجانے والی فرزانہ کو جھونپڑی سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ بھڑکنے والی آگ کے نتیجہ میں جھونپڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :