ْصوبائی حلقوں میں 119 جبکہ قومی حلقوں میں 15 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں،صوبائی الیکشن کمشنر

بدھ 6 جون 2018 22:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر نیاز احمد بلوچ نے کہاہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں کاغذات نامزد گی کاسلسلہ تیسر ے روز بھی جاری رہا ۔صوبے بھر میں 16 قومی اسمبلی 51 صوبائی اسمبلی ریٹرننگ افسر ز جنرل نشستوں کیلئے کاغذات وصول کرینگے جبکہ خواتین اوراقلیتوں کے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزد گی صوبائی دفتر سے وصول کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مخصوص نشستوں کیلئے اب تک خواتین کے 11 اور اقلیتوں کے 6 فارم جمع ہوئے ہیںکاغزات نامزدگی کا یہ سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گااب تک بلوچستان کے صوبائی حلقوں میں 119 جبکہ قومی حلقوں میں 15 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ موسیٰ خیل وشیرانی پی بی 1ایک ،پی بی 3 قلعہ سیف اللہ 12 ،پی بی 10 ڈیر ہ بگٹی ،قومی اسمبلی این اے 271 کیچ سے 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔مختلف سیاسی پارٹیوں اورآزاد امیدوارو ں نے کاغذات نامزد گی جمع کروائیں ہیں خواتین کی مخصوص میں سابق مشیر خزانہ رقیہ ہاشمی ،راحیلہ حمید خان درانی ،غزل گولہ نے بھی کاغذات نامزد گی وصول کی۔