کوئٹہ میں مسلح افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید ، دو زخمی

بدھ 6 جون 2018 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے ارباب خان روڈ پر پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ارباب خان روڈ پر فاروق مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سعید احمدلانگو موقع پرشہید جبکہ واقع میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،شہید اور زخمی ہونیوالوں کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں پر سعید احمد لانگو کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئی ،مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔