نیشنل انڈسٹریل پارک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر اقبال کو عہدے سے برطرف

بدھ 6 جون 2018 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) نگران وزیر خزانہ و صنعت وپیداور ڈاکٹر شمشاد اختر کی آتے ساتھ ہی ایکشن، نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹو افیسر مدثر اقبال کو نوکری سے برخاست کر دیا ۔ اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار نے گزشتہ روز باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مدثر اقبال کی برطرفی کا فیصلہ این آئی پی کے ہورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ وزارت کے لیٹر میں برطرف سی ای او کو ہدایت کی گئی ہے وہ فوری طور پر عہدے کا چارج چھوڑ دیں۔ رولز کے مطابق انہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کی جائے گی جبکہ انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے حساب کتاب اور باقیات بے باق کرنے کے لئے فوری طور پر ایڈمن اور اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :