Live Updates

کالاباغ ڈیم کاسب سے بڑاحامی ہوں لیکن جب تک پنجاب پانی کی تقسیم کی آئینی ضمانت نہیں دیتا ڈیم نہیں بن سکتا،شیخ رشیداحمد

فوج اورعدلیہ مل کر الیکشن کرائیں تو شفاف ہوں گے شاہدخاقان عباسی کو چیلنج دیدیاہے کسی بھی ٹی وی چینل پر آکر ایل این جی پر مناظرہ کرلیں ختم نبوت کامسئلہ اٹھانے کی وجہ سے تمام مذہبی جماعتیں قلم دوات کیساتھ ہیں ،اس بار پاکستان میںسب سے زیادہ ووٹ لوں گا کرپشن کی وجہ سے ملک میں معاشی ایمرجنسی کاخطرہ ہے، چیف جسٹس نے 9سال بعد ہمارا ماں اوربچہ ہسپتال کاکیس سنا، وہ عید کے بعد ہسپتال کادورہ بھی کریں گے ، پھر ریلوے روڈکالج اورشیخ رشید ایکسپریس وے کاکیس بھی سنیں گیڈ نوازشریف جیل جائیں گے تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ پیچھے کوئی بھی ساتھ نہیں، اپنے حلقے میں 10ہزار نوجوانوں کومیرٹ پر نوکریاں دینگے، این اے 60 کے انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 6 جون 2018 22:54

کالاباغ ڈیم کاسب سے بڑاحامی ہوں لیکن جب تک پنجاب پانی کی تقسیم کی آئینی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم کاسب سے بڑاحامی ہوں لیکن جب تک پنجاب پانی کی تقسیم کی آئینی ضمانت نہیں دیتا کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا۔ فوج اورعدلیہ مل کر الیکشن کرائیں تو شفاف ہوں گے۔ شاہدخاقان عباسی کو چیلنج دیدیاہے کہ کسی بھی ٹی وی چینل پر آکر ایل این جی پر مناظرہ کرلیں۔

ختم نبوت کامسئلہ اٹھانے کی وجہ سے تمام مذہبی جماعتیں قلم دوات کیساتھ ہیں اوراس بار پاکستان میںسب سے زیادہ ووٹ لوں گا،قلم دوات اوربلا تاریخی کامیابی حاصل کرینگے۔کرپشن کی وجہ سے ملک میں معاشی ایمرجنسی کاخطرہ ہے، پہلی خاتون یونیوسٹی اور 60تعلیمی ادارے بنائے، خانپورڈیم سے پانی لایا، اب غازی بروتھا سے بھی راولپنڈی کوپانی ہم ہی لاکر دینگے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے 9سال بعد ہمارا ماں اوربچہ ہسپتال کاکیس سنا، وہ عید کے بعد ہسپتال کادورہ بھی کریں گے ، پھر ریلوے روڈکالج اورشیخ رشید ایکسپریس وے کاکیس بھی سنیں گے۔ نوازشریف جیل جائیں گے تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ پیچھے کوئی بھی ساتھ نہیں۔ کاغذات نامزدگی کیساتھ حلف نامہ اچھی بات ہے، ہم نے تو پہلے ہی حلف نامہ جمع کرادیاہے۔ نوازشریف کبھی بھی الیکشن کابائیکاٹ نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جیل سے نکلنے کاایک ہی راستہ ہے۔

اپنے حلقے میں 10ہزار نوجوانوں کومیرٹ پر نوکریاں دینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چکلالہ سکیم تھری میں این اے 60 کے انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ اب لال حویلی کو این اے 62کاپبلک سیکرٹریٹ جبکہ سکیم تھری میں این اے 60 کا پبلک سیکرٹریٹ قائم کردیاہے جو چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے کھلا رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ مل کر قلم دوات اور بلے کو راولپنڈی سے تاریخی کامیابی ہوگی،شاہد خاقان عباسی کو چیلنج کیا کہ کسی چینل کا انتخاب کرلیں ثابت کریں گے ایل این جی کا جعلی معاہدہ پیش کیا، آج کرپشن کی وجہ سے ملک کو فنانشل ایمرجنسی کا خطرہ ہے ،جب میں جوڈیشل مارشل لا کی بات کرتا تھا تو لوگ مذاق اڑاتے تھے ،چیف جسٹس نے مان اوربچہ ہسپتال کے بعد ریلوے روڈکالج اور شیخ رشید ایکسپریس وے کا نوٹس لے لیا، نواز شریف کو شکست برداشت نہ ہوئی اور اس شہر کو محروم رکھا گیا، ن لیگ نے سارے کام وہ کئے جن سے کمیشن ملا راولپنڈی میں پانی نہیں ہے یہ نہ ہو الیکشن دھرے کا دھرا رہ جائے چالیس سال ملک کو لوٹنے کے بعد شہباز شریف کہیے ہیں ہم لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار نہیںجو یہ تصور کررہے ہیں کہ جیل جانے سے ملک میں طوفان اٹھ جائے گانواز شریف آپ جیل جائیں تو معلوم پر جائے گا کتنے بیس کا سو ہے،آج سے الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں روزانہ دو دو افطاریاں کررہے ہیں پاکستان کی پہلی ویمن یونیورسٹی ہم نے بنائی ہے،خانپورڈیم سے پانی ہم نے لایا اب ہم ہی غازی بروتھہ سے راولپنڈی کو پانی لا کر دیں گے، حکومت میں آ کر اس حلقے سے دس ہزار نوجوانوں کو روزگار دیں گے ،شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی پی مناظرے کا چیلنج دیا ہے ،شاہد خاقان عباسی بہتر ہے پکڑے جانے سے پہلے قوم کے سامنے آجائیں، اگر ن لیگ این اے 62میں لاہور سے کو کوئی ٹیسٹر لانا چاہتے ہیں تو شوق پورا کرلیں محمود اچکزئی کو اسمبلی میں مہرے ساتھ بٹھایا گیا مشکل سے گزارا کیا تحریک انصاف دو تین دن تک راولپنڈی کی ٹکٹ کا فیصلہ کرلیں گے، شیخ رشید نواز شریف نے بے نظیر سے الیکشن بائیکاٹ کا وعدہ کیا اور پھر الیکشن میں چلے گئے نواز شریف الیکشن بائیکاٹ کی غلطی نہیں کریں گے ، مارچ کو نواز شریف کے این آر او کی کوشش ناکام ہوگئی ، پی ٹی آئی حکومت بنانے میں آجائے گی ،ختم نبوت کی وجہ سے تمام دینی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ، پٹھان سے انگوٹھی لی ہے تین ہزار مانگ رہا تھا پندرہ سو کی دو لی ہیں،چیف جسٹس و آرمی چیف سے امید ہے الیکشن منصفانہ ہوں گے ،کالا باغ ڈیم بچپن سے سنتے آرہے ہیں جب تک پنجاب آئینی گارنٹی نہیں دیتا پانی کی تقسیم کی کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا۔

میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں جو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہی.آرمی چیف اور چیف جسٹس پر مکمل اعتماد ہے کہ الیکشن شفاف ہونگی.مجھے امید ہے کہ اس بار تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرونگا،فضل الرحمن کے علاوہ تمام مذہبی جماعتوں نے میرے ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات