لورالائی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سردار سربلند خان جوگیزئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

پی پی نے ہمیشہ مڈل کلاس کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کی ،سردار سربلند خان ملک میں شفاف الیکشن نگران حکومت کیلئے بڑا چیلنج ، 25 جولائی کو جیت ہماری ہی ہو گی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

بدھ 6 جون 2018 22:54

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے آراوکے دفتر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچیس جولائی کو جیت ہماری ہی ہو گی ملک میں صاف و شفاف الیکشن نگران حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ پی پی نے ملک میں ہمیشہ مڈل کلاس کے لوگوں کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے ملک کو آئین پہلی مرتبہ شہید بھٹو نے دیا جمہوریت کیلئے محترمہ نے اپنی جان دی لیکن آج ہر کوئی ملک میں جمہوریت کا علمبردار بننے کا دعو ٰی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں روٹی کپڑا اور مکان کے اپنے منثور پر ضرور عمل کرینگے انہوں نے کہا کہ لورالائی کے حلقے کے حقیقی مسائل آج تک کسی بھی منتخب نمائندے نے حل نہیں کیئے جس سے عوام آج تعلیم صحت صاف پانی اور روزگار جیسے مسائل کا سامنا کر نے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی قیادت صرف چئیرمین بلاول بھٹو ہی کر سکتا ہے جسمیں تمام صلاحیتیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پارٹی کلین سوئپ کریگی ہم کسی کو الیکشن میں دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دینگے ملک کا استحکام صاف الیکشن کے ذریعے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کا الیکشن بھی ہمارا تھا لیکن ہم سے چرایا گیا لیکن اس مرتبہ کارکن ہر سازش کو ناکام بنادینگے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اب کوئی سیاسی کرداد اس ملک میں نہیں رہا وہ کرپشن میں پکڑے گئے ہیں اب انکا آخری ٹھکانہ جیل ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں اسلام اور قومیت کے ناموں پر ستر سالوں سے سیاست کرنے والوں کی بھی اس مرتبہ الیکشن میں چھٹی کرادینگے ان پارٹیوں سے عوام بدظن ہو چکے ہیں یہ نہ تو اسلام ملک میں لاسکے اور ہی پشتونستان صوبہ بنا سکے صرف عوام کوجھوٹے نعروں سے ورغلاکر ووٹ لینے کے بعد یہ اپنے اصل مقصد سے ہٹ جاتے ہیں لورالائی کو کو ماڈل ضلع بنانے والوں نے کھنڈرات میں بدل دیا ہے عوام اب اچھے اور برے میں تمیز کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن الیکشن مہم کی بھر پور تیاری ابھی سے ہی شروع کردیں الیکشن میں وہی امیدوار کامیاب ہو سکتا ہے جس کے کارکن بہترین انتخابی مہم چلائینگے