قلات میں تیسرے روز بھی نامزدگی فارمز کی وصولی کا سلسلہ جاری

بی این پی مینگل کے رہنماء میر منظور حسین لانگو نے اپنے کاغزات نامزدگی داخل کر دیئے

بدھ 6 جون 2018 22:54

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء)قلات میں تیسرے روز بھی نامزدگی فارمز کی وصولی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بی این پی مینگل کے رہنماء میر منظور حسین لانگو نے اپنے کاغزات نامزدگی داخل کر دیئے قلات میں گزشتہ روز بھی نامزدگی فارمز وصول کرنے کا سلسلہ جاری رہا گزشتہ روز پی بی 37 قلات خالق آباد منگچر کے لیئے 8 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی حاصل کیئے جن میں وڈیرہ سلطان الدین بی ائے پی سے عبدالفتاح عالیزئی بی این پی انیل کمار اور سری چند جے یوائی ف مولوی محمد حیات جے یو آئی ن میر احمد خان مینگل اور عبدالمالک بنگلزئی آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغزات نامزدگی حاصل کیئے جبکہ صرف ایک امیدوار بی این پی مینگل کے رہنماء میر منظور حسین لانگو نے اپنے نامزدگی کے کاغزات داخل کردیئے۔