چیف جسٹس کو کالی بھیڑوں سے نمٹنے کیلئے ذیلی عدالتوں کا دورہ کرنا چاہیے،شاہد آفریدی

چیف جسٹس کے عوامی اداروں جیسے ہسپتال اور کالجز میں ان کے اچانک دورے ملک کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہیں ہوئے ہیں،ٹوئٹ

بدھ 6 جون 2018 22:56

چیف جسٹس کو کالی بھیڑوں سے نمٹنے کیلئے ذیلی عدالتوں کا دورہ کرنا چاہیے،شاہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) سابق پاکستانی آل رانڈر شاہد آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو عوامی فلاح کے کاموں پر اقدامات کرنے پر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی جج کی سربراہی میں چلنے والی عدلیہ کے اندر بھی نگرانی کی سخت ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اسٹار آل رانڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے چیف جسٹس کو قابل ذکر کام کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ عوامی اداروں جیسے ہسپتال اور کالجز میں ان کے اچانک دورے ملک کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہیں ہوئے ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جسٹس نثار کو ذیلی عدالتوں کے دورہ کرنے کا بھی وقت نکالنا چاہیے تاکہ وہ ان میں موجود کالی بھیڑوں کو ٹھیک کرسکیں۔