کالا باغ ڈیم کا مسئلہ ملک کی بقاء سالمیت اور تباہی کا مسئلہ ہے، انجینئرزمرک خان اچکزئی

کالاباغ ڈیم کو تین صوبوں نے متفقہ طورپر ختم کر دیا آج ایک بار پھر اسے ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،سابقہ پارلیمانی لیڈر اے این پی بلوچستان

بدھ 6 جون 2018 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا مسئلہ ملک کی بقاء سالمیت اور تباہی کا مسئلہ ہے کالاباغ ڈیم کو تین صوبوں نے متفقہ طورپر ختم کر دیا آج ایک بار پھر اسے ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی صورت کالا باغ ڈیم بننے کی اجازت نہیں دیں گے کالاباغ ڈیم سے لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ پاشا ڈیم سے ختم ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں کالاباغ ڈیم کو مردہ گھوڑا قرار دیا سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں نے قرار داد کے ذریعے اس منصوبے کو متنازعہ قرار دیکر ہمیشہ ہمیشہ کے دفن کر دیا مگر عام انتخابات میں پنجاب کی خوشنودی کے لئے دوبارہ ایشو بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کالا باغ ڈیم کوئی بھی نہیں بنا سکتا کیونکہ ہمارے اکابرین نے اس منصوبہ کو پشتونوں کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیا ہے پشتونوں کی زندگی اور موت پر کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اس طرح منصوبوں کو بناء پر پشتونوں کو معاشی طورپر کمزور کرنے کی کوشش کریں ہم سمجھتے ہیں کہ کالاباغ ڈیم کا منصوبہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکا ہے اب اس منصوبے کو مزید نہ چھیڑا جائے آج ملک میں پھر کالاباغ ڈیم کے مسئلہ کو اچھالا جارہا ہے کالاباغ ڈیم کا مسئلہ ملک کی بقاء سالمیت اور تباہی کا مسئلہ ہے کالاباغ ڈیم بنایا گیا توپشتون ڈوب کر مریں گے اور سندھ بنجر بن کر رہ جائے گا انہوں نے کہاکہ 6 سال سے پاشا ڈیم پر کوئی کام نہیں ہوا اگر وہ بن جائے تو بجلی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اب کالاباغ ڈیم انسانی مسئلہ ہے اسے کسی بھی صورت نہیں بننے دیں گے ۔