کوئٹہ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق

بدھ جون 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) کوئٹہ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ٹن ٹائون میں میروائس نامی شخص نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے فرحان نامی شخص کو شدید زخمی کردیا جسے فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔