جمعیت علمائے اسلام ایک ملکی سطح پربڑی سیاسی قوت ہے ،رہنما جے یو آئی

بدھ 6 جون 2018 23:06

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں عبدالودود نیچاری، عبدالصمد نیچاری، ریاض گل نیچاری اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام ایک ملکی سطح پربڑی سیاسی قوت ہے صوبائی یا ضلعی سیاسی پارٹیاں انہیں اب الیکشن میں نہیں ہراسکتے ہیں سردارزادہ میرسعیدجان لانگو کوصوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ جاری کرنا اہم اقدام ہے اس سے قلات ضلع میں جمیعت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی سردارزادہ میرسعیداحمدلانگو کی قیادت میں جمیعت قلات بھرمیں فعال ہوئی ہے ان کی قیادت سے عوام پوری طرح مطمئن ہے اورآئندہ الیکشن میں وہ بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوکر اسمبلی میں عوامی نمائندگی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :