سابق انگلش کر کٹراسٹیو رہوڈز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

بدھ جون 23:06

سابق انگلش کر کٹراسٹیو رہوڈز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے مضبوط ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) سابق انگلش وکٹ کیپر بلے باز اسٹیو رہوڈز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے حوالے سے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے جس کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم گزشتہ سال اکتوبر سے چندیکا ہتھورو سنگھا کے مستعفی ہو جانے کے بعد سے ہیڈ کوچ کے بغیر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن کی سفارش پر بنگلہ دیش نے اسٹیو رہوڈز کو کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اسی لئے ابھی دیگر امیدواروں کو انٹرویو کیلئے نہیں بلایا اور رواں ہفتے کے آخر میں باضابطہ طور پر رہوڈز کی تعیناتی کا اعلان کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :