لاہور ہائی کورٹ نے سپیشل کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے خلاف درخواست فیصلے کے لیے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو بھجوا دی

درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں،عدالتی حکم

بدھ جون 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے سپیشل کوٹہ پر بھری نہ کرنے خلاف درخواست فیصلے کے لیے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو بھجوا دی عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے لطیف احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے سپیشل کوٹہ پر ہیڈ ماسٹر کے لیے اپلائی کیا تھا جبکہ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے درخواست گزار میرٹ پر تقرر کر لیا گیا ہے درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ محکمہ جانب سے لطیف احمد لطیف کا تقرر نامہ جاری نہیں کیا جا رہا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت محکمہ ایجوکیشن کو قانون کے مطابق تقرر نامہ جاری کرنے کا حکم دے عدالت نے درخواست فیصلے کے لیے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی ہے۔