خاتون کو حبس بے جا میں رکھ کر دھمکیاں دینے کے الزام میں تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 6 جون 2018 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) خاتون کو حبس بے جا میں رکھ کر دھمکیاں دینے کے الزام میں تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

طیبہ شوکت نے ویمن پولیس کو بتایا کہ کنول شوکت نے دیگر دو خواتین کے ہمراہ مجھے حبس بے جا میٰں رکھا گیا اور دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تا ہم تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :