وفاقی دار الحکومت میں چوری کی وارداتوں کے دوران شہری موٹر سائیکل، نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے

بدھ جون 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) وفاقی دار الحکومت میں چوری کی دو وارداتوں کے دوران شہری موٹر سائیکل، نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

جھنگی سیداں کے سراج محمود نے نون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر سے نقدی و زیورات چوری کر کے لے گئے۔ محمد صفدر نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر سے ہنڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل آر آئی ایل 844 چوری کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :