اسلام آباد میں وارداتوں کے دوران دو لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا

بدھ جون 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) وفاقی دار الحکومت میں دو مختلف وارداتوں کے دوران دو لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔ محمد ریاض نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ محمد اکرم نے میری بیٹی (ص ر) کو غیر اخلاقی حرکات کی خاطر اغواء کیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد عمران نے بھارہ کہو پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے میری بہن (ا ن) کو اغواء کر لیا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے الگ الگ مقدمات درج کر تے ہوئے مغویات کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :