اسلام آباد پولیس نے بنکوں سے رقم نکلوانے، شہریوں کو لوٹنے والے چار رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا

بدھ 6 جون 2018 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بنکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے چار رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے لوٹی گئی رقم، زیورات، موبائل فون، دو موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیش برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان نے ملتان اور راولپنڈی کے علاقوں میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے وہاں کی پولیس کو بھی مطلع کردیا گیا۔ ملزمان میں رضوان، سیلم اور عمران وغیرہ ہیں۔ یہ گروہ قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔ ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے پو لیس ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔