عمران خان کا بلیک بیری ریحام خان کے ہاتھ کیسے لگا، تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

ایک رات تہجد پڑھنے اٹھی تو دیکھا کہ عمران نے اپنا بلیک بیری صوفے کے نیچے چھپایا ہواتھا ، بلیک بیری اٹھا کر مشکوک میسجز پڑھے تو ہکا بکا رہ گئی،ریحام خان کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ جون 22:32

عمران خان کا بلیک بیری ریحام خان کے ہاتھ کیسے لگا، تفصیلات منظر عام ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 جون 2018ء) عمران خان کا بلیک بیری ریحام خان کے ہاتھ کیسے لگا، تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نےانکشاف کیا ہے کہ ایک رات تہجد پڑھنے اٹھی تو دیکھا کہ عمران نے اپنا بلیک بیری صوفے کے نیچے چھپایا ہواتھا ، بلیک بیری اٹھا کر مشکوک میسجز پڑھے تو ہکا بکا رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور بلیک بیری میں بہت ہی عجیب رشتہ ہے۔

بلیک بیری جو کہ رابطے کے لیے استعمال ہونا چاہیے تھا وہی بلیک بیری عمران خان کی زندگی کا روگ بن گیا۔۔عمران خان کی ذات سے منسلک حالیہ تنازعات میں بلیک بیری کا کردار بھی اہم رہا ہے۔جب عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف سے بغاوت کرتے ہوئے عمران خان پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کئیے تو انہوں نے بھی یہی الزامات لگائے اور عمران خان کے بلیک بیری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مجھے فحش میسجز بھیجتے تھے اور اس الزام میں کتنا سچ ہے اور کتنا جھوٹ اس کو جاننے کے لیے عمران خان کا بلیک بیری لے لیا جائے تو ساری حقیقت واضح ہو جائے گی جس کے بعد مخالفین کی جانب سے اصرار کیا جاتا رہا کہ عمران خان کا بلیک بیری منظر عام پر لایا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد یہ بھی خبر آئی کے جب ریحام خان نے عمران خان سے طلاق لی تو وہ عمران خان کا بلیک بیری ساتھ لے آئیں ،جسکو وہ کسی بھی وقت عمران خان کے خلاف استعمال کر سکتی ہیں۔اس حوالے سے ریحام خان نے اپنی متنازعہ کتاب میں بھی اس بلیک بیری کا تذکرہ کیا ہے اور عمران خان کا بلیک بیری انکے ہاتھ کیسے لگا ، اس ساری کہانی سے پردہ اٹھا دیا ہے۔۔ریحام کا کہنا ہے کہ ایک رات میں تہجد کی نماز پڑھنے کے لیے اٹھی تو صوفہ درست کرتے ہوئے میں نے دیکھا کہ عمران خان نے اپنا بلیک بیری صوفے کے نیچے چھپایا ہوا تھا جس سے مجھے جھٹکا لگا کیونکہ اس سے پہلے عمران خان نے کبھی بھی مجھ سے اپنا بلیک بیری نہیں چھپایا تھا ۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے اس بلیک بیری کو اٹھا کر عمران خان کے میسجز پڑھے تو میں دنگ رہ گئی کہ عمران خان کسی شخص سے میرے بارے میں تفتیش کر رہے تھے کہ آیا میں برطانیہ کے فلاں علاقے میں رہی ہوں یا نہیں ،حالانکہ وہ یہی سوال ایک روز پہلے مجھ سے کر چکے تھے۔اس کے بعد میرے اور عمران خان کے تعلقات کشیدہ ہونے لگے اور طلاق کے بعد بنی گالہ سے نکلتے ہوئے میں عمران خان کا بلیک بیری چھپا کر اپنے ساتھ لے آئی۔